نامور ایرانی سائنسدان محسن فخری زادے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے

0
653

تہران (این این آئی)ایرانی وزارت دفاع کے شعبہ تحقیق کے سربراہ محسن فخری زادے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن فخری زادے تہران کے قریب دہشتگرد حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ محسن فخری کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے محسن فخری زادہ کی ہلاکت پر فوری ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران دہشت گرد حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص یورپی یونین شرمناک دوہرا معیار ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے نامور ایرانی سائنسدان کو ہلاک کیا ہے۔ یہ بزدلانہ اقدام، قاتلوں کے جنگجویانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔