ممبئی (این این آئی)معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کو بھارت میں سیاسی تجزیہ کار متھن وجے کمار کی جانب سے مقبول ٹی وی شو دی بگ بینگ تھیوری کی ایک قسط میں مادھوری ڈکشٹ کے خلاف ہتک آمیز ریمارکس دینے پر قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔چک لوری اور بل پراڈی کا تخلیق کردہ دی بگ بینگ تھیوری اصل میں سی بی ایس پر 2007 سے 2019 کے دوران نشر کیا گیا، اگرچہ یہ شو نیٹ فلکس نے تیار نہیں کیا تھا لیکن بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں اسٹریمنگ کے لیے یہ شو اس کی لائبریری میں شامل ہے اور متھن وجے کمار چاہتے ہیں کہ اسٹریمنگ سروس اس قسط کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دے۔22 ستمبر 2008 کو نشر ہونے والے شو کے دوسرے سیزن کی پہلی قسط میں ‘دی بیڈ فش پیراڈائم’ میں شیلڈن کوپر کا کردار ادا کرنے والے جم پارسن کو کنال نیر سے جو راج کوتھراپلی کا کردار نبھا رہے تھے، ان سے اختلاف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کا موازنہ کرتے ہوئے شیلڈن کوپر نے ایشوریا رائے کو ‘ غریب آدمی کی مادھوری ڈکشٹ’ کہا جس کا جواب دیتے ہوئے راج کوتھراپلی نے کہا کہ ‘ایشوریہ رائے ایک دیوی ہے جب کہ ان کے مقابلے میں مادھوری ڈکشٹ کوڑھ زدہ طوائف ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...