اسلام آباد (این این آئی)رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہذا عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائے گی۔ایک انٹرویومیں خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند صبح 9 بجکر 13 منٹ پر پیدا ہوگا، اس روز چاند کی عمر 10 گھنٹے سے بھی کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے، اس روز مطلع صاف ہوا تو بھی چاند دکھائی نہیں دے گا۔خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ 21پریل کو 30 رمضان اور 22 اپریل کو یکم شوال ہوگی لہذا 20 اپریل کی شام موصول ہونے والی کوئی بھی شہادت جھوٹی ہوگی۔
مقبول خبریں
جمہوریت کے استحکام اور قومی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،مصدق ملک
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور قومی مسائل کے حل کے لئے...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کی...
اسلام آباد (این این ئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن...
پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں کی محتاج نہیں، وزیراطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی روابط کو...
ٹیکسز کی وصولی بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے ہیں، آمدنی اور کھپت کے...
مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا اقدام، قیدیوں کو بڑی سہولت مل...
لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے اہم اقدام کرتے ہوئے جیل میں قیدیوں کے پی سی او فون...