اسلام آباد(این این آئی)سول ایوی ایشن کی بدانتظامی کے باعث پاکستان پر عالمی پابندیاں مزید سخت ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایوی ایشن سے متعلق بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) کو پاکستان میں سول ایوی ایشن کے ضروری حفاظتی اقدامات پر خدشات ہیں، پاکستانی سول ایوی ایشن حکام اکاؤ کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،اس کے علاوہ پائلٹس کی ٹریننگ اور لائسنسنگ سے متعلق خدشات بھی دور نہیں کیے گئے جس پر اکاؤ نے سیفٹی تحفظات پر سول ایوی ایشن کو دوسرا نوٹس جاری کر دیا ہے۔اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کو سیفٹی تحفظات دور کرنے کی آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ جس کے تحت 3 ماہ میں سیفٹی تحفظات دور نہ ہونے پر اکاؤ پاکستان سے متعلق تمام ممبر ممالک کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا، اگر تحفظات دور نہ کیے گیے تو عالمی سفری پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...