پاکستان میں کورونا کے مزید 3 ہزار 45 نئے کیسز رپورٹ ،45 مریض چل بسے

0
291

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کورونا کے مزید 3 ہزار 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اورکورنا وائرس سے متاثرہ45 مریض چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 48 ہزار 223 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی کویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 54 لاکھ 35 ہزار 139 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 45 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ملک میں کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہو گئی ہے جب میں سے 3 لاکھ 37 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 861 ہے۔سندھ میں ایک لاکھ 70 ہزار 206، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 898، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 604، بلوچستان میں 17 ہزار 46، اسلام آباد میں 29 ہزار 427، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 556 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 619 ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 942 مصدقہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 355، اسلام آباد میں 307، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں 161 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔