صدر عارف علوی نے نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل ، 2023 کی توثیق کر دی

0
259

اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی نے نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل ، 2023 کی توثیق کر دی۔بل کا مقصد اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کا قیام عمل میں لانا ہے ۔صدر مملکت نے پیر روشان انسٹیٹیوٹ آف پراگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز ، میران شاہ بل ، 2023 ء کی بھی توثیق کر دی،بل کا مقصد میران شاہ ، خیبر پختونخواہ میں پیر روشان انسٹیٹیوٹ کا قیام ہے ،صدر عارف علوی نے بلز کی توثیق آئین کے آرٹیکلز 70 اور 75 کے تحت کی ۔