اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسکیم کے تحت لائی گئی گاڑیوں کے معینہ مدت سے زائد اور غیر قانونی استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ملک میں لگڑری گاڑیوں کے داخلے اور اخراج (entry and exit) کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ایسی لگژری گاڑیوں کی نشان دہی بھی کی گئی جو کہCarnet-de-Passage کی سہولت کے تحت پاکستان میں لائی گئیں اور طے شدہ مدت پوری ہو جانے کے باوجود استعمال ہو رہی ہیں جس پر وزیرِ اعظم نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسی تمام گاڑیاں فوری ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیرِ اعظم نے استفسار کیا کہ متعلقہ محکموں نے ایسی گاڑیوں کے خلاف پیشگی کاروائی کیوں نہیں کی.اس ضمن میں وزیرِ اعظم نے ایک کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی جو اس تمام معاملے کی تحقیقات کر کے ذمے داروں کا تعین کرے گی .وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ تمام اہل کار جو اسکیم کے غیر قانونی اور ناجائز استعمال میں ملوث پائے گئے یا اس حوالے سے غفلت کے مرتکب ہوئے انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی. وزیرِ اعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی کہCarnet-de-Passage اسکیم کے تحت ایسی تمام گاڑیاں جو اپنی مدت پوری کر چکی ہیں انکا تفصیلی اور درست ڈیٹا جلد از جلد اکٹھا کیا جائے. اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ, وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر , وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی براے خزانہ طارق باجوہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...