اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ایپ میں آئین کی تمام دفعات ، اختلاف رائے ، جمہوریت اور اسکی اصل جزیات کو شامل کیا گیا ہے، اس ایپ کا مقصد آئین کی اہمیت ، آگاہی ، رہنمائی اور تعلیمات نوجوانوں تک پہنچانا ہے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے لیپ ٹاپ سکیم ، آسان قرضہ جات ، انٹرنشپ پروگرام سمیت متعدد پروگرامات دیئے جن کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔وہ جمعرات کو پی ٹی وی سنٹر اسلام آباد میں ”آئین پاکستان ایپ”اجراء تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ ایپ کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان ، پی آئی او مبشر حسین اور دیگر حکام تقریب میں شریک تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم سب کے لئے یہ باعث افتخار ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود اس پروقار تقریب میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے 50سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات منائی جارہی ہیں یہ تقریب بھی اسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا سنگ میل عبور کر رہے ہیں کہ آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات میں آئین پاکستان ایپ کا اجراء کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نصاب کے اندر آئین کی شمولیت میں سے اہم تھا ، نصاب میں نہ صرف آئین کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے بلکہ اختلاف رائے ، جمہوریت اور اس کی اصل جزیات کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل جو کہ ہماری آبادی کا 65فیصد ہے ، ان تک آئین کی اہمیت کو منتقل کرنا ، آگاہی ، رسائی اور تعلیمات ان تک پہنچانا اس ایپ کا مقصد تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس ایپ کی تیاری میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ذاتی توجہ دیکر بہت ہی کم عرصے میں نادرا کے ذریعے یہ ایپ مکمل کرائی ہے۔ انہوں نے کہا آئین پاکستان ایپ اجراء کے بعد گوگل پلے سٹور کے اوپر موجود ہو گی۔ ایپ بٹن دبانے پر پاکستان کے عوام کو آئین پاکستان تک رسائی ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے لیپ ٹاپ آسان قرضوں اور نوجوانوں کے لئے دیگر اقدامات کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ آئین پاکستان ایپ کے اندر آئین کے تمام آرٹیکلز موجود ہیں۔ اگر آپ اس ایپ میں تعلیم کے شعبے کو کلک کریں گے تو تعلیم سے متعلق تمام آرٹیکلز سامنے آجائیں گے۔ اس حوالے سے تمام قانون سازی بھی سامنے آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایپ انگلش اور اردو زبان میں رائج کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...