نئی عالمی جنگ ،ایٹمی تصادم کا امکان بڑھ رہا ہے،میدویدیف

0
142

ماسکو (این این آئی) روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف کا کہنا ہے کہ ہم شاید ایک نئی عالمی جنگ کے دہانے پر ہیں۔سابق روسی صدر اور وزیراعظم اور روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے امریکا میں صدارتی انتخابات میں ایلون مسک کی جیت کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔میدیدیف نے کہا کہ بہت سے لوگ ایلون مسک کا حوالہ امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ایک نئے چہرے کے طور پر دے رہے ہیں۔وہ شخصیت جوڈونلڈ ٹرمپ اورجو بائیڈن سے کہیں زیادہ طاقت رکھتی ہے، جو امریکی صدارتی انتخابات جیت سکتی ہے، وہ افسانوی شخصیت ایلون (مسک) ہیں، اور یہ واقعات کے تسلسل میں ایک اہم عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔میدیدیف نے خبردار کیا کہ دنیا ایک نئی عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتی ہے، اور ایٹمی تصادم کا امکان بھی بڑھ رہا ہے۔اس سے قبل بھی ، روسی صدر ولادی میر پوتن کے اہم اتحادی میدیدیف نے ماسکو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا انتشار کا شکار ہے اور بہت امکان ہے کہ ایک نئی عالمی جنگ کے دہانے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی نئی عالمی جنگ ناگزیر نہیں ہے لیکن جوہری تصادم کے خطرات بڑھ رہے ہیں اور یہ موسمیاتی تبدیلی کے خدشات سے زیادہ سنگین ہیں۔