لاہور(این این آئی)گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گیس میٹر کے ماہانہ چارجز میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔سوئی ناردرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردیا گیا ہے اس لیے صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ 500 روپے کم ازکم بل دینا ہوگا، یہ چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو 3 ماہ کے بقایاجات، میٹر رینٹ اورگیس ٹیرف کی مد میں اضافی رقم دینا ہوگی، سوئی ناردرن نے رقم ہر ماہ گیس بلوں میں شامل کرکے بھجوانا شروع کردی ہے۔اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اوگرا کا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، یہ فیصلہ نومبر اور دسمبر میں0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم گیس بل والوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ترجمان کے مطابق کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...