اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی اور مالیاتی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ نیلور ہائٹس 1۔ پروجیکٹ کی بیلٹنگ 16 مئی 2023 کی بجائے 8 مئی 2023 سے پہلے مکمل کرائی جائے۔ یہ ہدایت انہوں نے بدھ کو اپنی زیر صدارت فنانس ڈویڑن میں سی ڈی اے کے سمندر پار پاکستانیوں کے منصوبوں کے بارے میں اجلاس میں دیں ۔اجلاس میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے ریونیو طارق پاشا، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین سی ڈی اے، ممبر (پلاننگ اینڈ ڈیزائن) سی ڈی اے، اور فنانس ڈویڑن اور سی ڈی اے کے سینئر افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کی جانب سے بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ سی ڈی اے نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قلیل مدتی اور درمیانی مدت کے رہائشی منصوبے شروع کیے ہیں۔ بتایا گیا کہ ان میں سے ایک ہائوسنگ پراجیکٹ نیلور ہائٹس۔ ون تکمیل کے مراحل میں ہے اور 2000 فلیٹس کے لیے 81 ممالک سے 6000 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی اور مالیاتی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کی اہمیت پر زور دیا اور سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...