نیویارک(این این آئی) پاکستان کی معروف صوفی اور فوک گلوکارہ صنم ماروی کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی۔ معروف میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائی کی جانب سے صنم ماروی کو ایکوئیل پاکستان پروگرام کے تحت ماہ اپریل کا ایمبیسڈر منتخب کیا گیا تھا۔صنم ماروی کو اعزاز ملنے کے بعد ان کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگائی گئی ہے۔اسپاٹیفائی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صنم ماروی کے ساتھ ٹائمز اسکوائر میں صوفی عہد۔ماروی صنم کو اپنی خوبصورت آواز کے ساتھ پوری دنیا میں شناخت حاصل ہے اور وہ لاکھوں لوگوں کو اپنے فن سے مسحور کرچکی ہیں۔کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی فنکار ایوا بلوچ اور شائے گل اس سے قبل یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...