ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے ہدایتکاری پر مبنی کیریئر کا آغاز کپڑوں کے برانڈ کی تشہری کیلئے اشتہار کی ہدایتکاری سے کردیا۔ اس اشتہار میں کوئی اور نہیں بلکہ آریان کے والد اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان جلوہ گر ہوئے۔ اپنے ایک نئے انٹرویو میں جو غالباً انکا پہلا انٹرویو ہے، 25 سالہ آریان خان نے اپنے برانڈ کے بارے میں گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انہیں اشتہار بنانے کے حوالے سے کس چیز نے متاثر کیا؟ اور یہ بھی بتایا کہ اپنے والد کے ساتھ سیٹ پر کام کرتے ہوئے وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟آریان خان نے کہا کہ والد کے ساتھ کام کرنا کبھی بھی چیلنجنگ نہیں رہا اس کی وجہ انکا تجربہ اور اپنے کام سے لگاؤ ہے، جسکی وجہ سے وہ سیٹ پر سب کے لیے کام کو آسان بنا دیتے ہیں۔ بیٹے نے والے کے حوالے سے کہا کہ ان کی موجودگی سے تمام عملہ خود کو بہت پرسکون محسوس کرتا ہے اور وہ بھی سب کو مکمل عزت و احترام دیتے ہیں، اور جب وہ سیٹ پر ہوتے ہیں تو میں بھی اپنے کام پر زیادہ توجہ دیتا ہوں۔آریان کے اس پہلے اشتہار کی ہدایتکاری ایک لگڑری اسٹریٹ ویئر برانڈ کے لیے ہے۔گزشتہ منگل اس اشتہار کی تکمیل کے بعد اسے ایک ٹیزر ویڈیو کی شکل میں ریلیز کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2021 کے اوائل میں ممبئی میں ڈرگ کیس میں گرفتاری اور بعدازاں 26 روز بعد ضمانت پر رہائی کے بعد سے آریان خان نے اپنی مکمل توجہ اب اپنے کیریئر کی جانب مرکوز کر رکھی ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...