لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر کوئی اپنے مفادات کے لئے نواز شریف کو باہر رکھنا چاہتا ہے تو ہم اسے نہیں مانیں گے اور نہ ہونے دیں گے، جب دو جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا تو طاقتور حلقوں کو یہ لگا کہ شاید ان کے خلاف کوئی اتحاد بن گیا ہے تو پھر انہوں نے ایک پراجیکٹ لانچ کیا اور اس پراجیکٹ کو ناکام ہونے کے باوجود بھی آج تک جس طرح بے نقاب نہیں ہونے دیا جا رہا، جن لوگوں نے عمران خان سے اپنا حصہ وصول کرنا تھا اس حصے کی وصولی میں ناکامی دیکھتے ہوئے آج تک اس کو واپس لانے میں سہولت کاری ہو رہی ہے، 2017ء میں نواز شریر یف کے خلاف سازش ہوئی تھی جس کے نتیجے میں تا حیا ت نا اہل کیا گیا، 13جولائی کو ائیر پورٹ پہنچ جاتے ، جب آئین کو ری رائٹ کیا جارہا تھا اس وقت مسلم لیگ (ن) کھڑی ہو جاتی تو آج جونوبت آئی ہے وہ نہیں آنی تھی،اداروں نے مل کر جو بت تراشہ تھااس مجسمے کو دھوپ نہیں لگنے دی گئی ، اس مجسمے کا آزادانہ احتساب نہیں ہونے دیا گیا ،حقائق جو قوم کے علم میں آچکے ہیں اداروں میں بیٹھے لوگ اپنی زبان سے کہہ دیں کہ اس مجمسمے کو بنانے کے لئے کیا کیا غلطیاں کی گئی تھیں اور کیا کیا غلطیاںآج بھی دہرائی جارہی ہیں ،کبھی عدالتوںمیں پنچائیت نہیں لگتی ،کسی کی خواہش پر پنچائیت لگے گی تو مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ حالات جس نہج تک پہنچ گئے ہیں اب مکمل سچ بولنا پڑے گا،کوئی بھی حکومت ہو صرف اس کا یہ کام نہیں ہے بلکہ اب اداروں میں بیٹھے لوگوں کو سچ بولنا پڑے گا، حقائق یہ ہیں جب دو جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا تو طاقتور حلقوں کو یہ لگا کہ شاید ان کے خلاف کوئی اتحاد بن گیا ہے تو پھر انہوں نے ایک پراجیکٹ لانچ کیا اور اس پراجیکٹ کو ناکام ہونے کے باوجود بھی آج تک جس طرح بے نقاب نہیں ہونے دیا جارہا اس کی ناکامی کو قبول نہیں کیا جارہا ہے چھپایا جارہا ہے اس کی کئی ایک وجوہات ہیں ،ان میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ جو عمران نے اداروں کے لوگوں میں بیٹھے لوگوں کے ساتھ مل کر اگلے دس پندرہ سال کی منصوبہ بندی کی تھی جس کے تحت ہر ایک کو جو حصہ دینا تھا اس حصے کی وصولی میں ناکامی دیکھتے ہوئے آج تک اس کو واپس لانے میں سہولت کاری ہو رہی ہے ۔ حقائق یہ ہیں کہ ابھی چند روز پہلے بلوچستان میں وکلاء کنونشن ہوا جس میں سپریم کورٹ بار کے سابق صدر امان اللہ کنرئی نے جو انکشافات کئے ہیں ،جو انکشافات جسٹس شوکت صدیقی کر چکے ہیں ، جو آڈیو کی شکل میں ثاقب نثار کے آر ہے ہیں ، جو جنرل (ر)باجوہ کر رہے ہیں جو انکشافات لیک ہو رہے ہیں ،جنرل (ر) فیض اور آصف سعید کھوسہ جو کہہ رہے ہیں جو اقرار جرم بار بار عمران خان کر رہا ہے وہ سارے کے سارے بتا رہے ہیں کہ ہر ایک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ آج جنرل (ر)باجوہ کے متعلق عمران خان بہت سی چیزیں کہہ رہے ہیں لیکن جنرل (ر) باجوہ کو کس نے روکا ہوا ہے کہ اگر وہ باتیں غلط کر رہے ہیں تو اس کا جواب نہیں دے رہے ،سچی باتیں جنرل (ر)باجوہ کیوں نہیں کرتے،اگر جنرل (ر)باجوہ جھوٹے ہیںتو جنرل (ر)فیض کیوں نہیں بولتے ، آصف سعید کھوسہ اس حوالے سے کیوں نہیں بولتے ۔ا نہوںنے کہا کہ کیا ریاستی ادارے اتنے کمزور ہو چکے ہیں، ریاستی اداروں میں بیٹھے لوگ اتنے کمپرو مائز ہو چکے ہیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...