نیویارک (این این آئی ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے یمن میں اقوام متحدہ کی ثالثی کی کوششوں کے لیے سعودی عرب اور سلطنت عمان کی مسلسل حمایت کا خیرمقدم کیا ہے۔ سلامتی کونسل نے تمام فریقوں سے مذاکرات جاری رکھنے اور امن کے عمل میں تعمیری انداز میں شامل ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کونسل کے ارکان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ حالیہ سعودی عمانی مذاکرات ایک جامع جنگ بندی تک پہنچنے اور یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہینز گرینڈبرگ کی سرپرستی میں جامع یمنی سیاسی مذاکرات کے انعقاد کی جانب قابل قدر اقدامات کی نمائندگی کر رہے ہی۔ ان مذاکرات کی کوشش متفقہ شرائط اور متعلقہ سلامتی کونسل کے فیصلوں کے مطابق ہو رہی ہے۔سلامتی کونسل کے ارکان نے سعودی عرب اور سلطنت عمان کے دو وفود کے حالیہ دورہ یمن اور حوثیوں سے ان کی ملاقات کی بھی تعریف کی۔ کونسل نے کہا کہ سیاسی تصفیہ تک پہنچنے اور بالآخر یمنی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے کوششوں کی مسلسل حمایت کی ضرورت ہے۔خیال رہے 9 اپریل کو سعودی اور عمان کے دو وفود نے دارالحکومت صنعا کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے یمن میں امن قائم کرنے کے لیے گہری علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر حوثی گروپ کے ساتھ گفت و شنید کی تھی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...