اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کشوں کے حقوق کو پورا کرنا اور لوگوں کو نظام میں حصہ دار بنانا عالمی معیشت کیلئے ایک بنیادی چیلنج ہے۔ پیر کومحنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج جہاں ہم محنت کش طبقے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی شراکت کا جشن مناتے ہیں تووہاں حقیقت یہ ہے کہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھائو نے محنت کشوں کی معاشی مشکلات میں بہت اضافہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے محنت کش لوگ خود کو شدید دباؤ میں محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی کی وہ عمارت جو محنت کی بنیاد پر کھڑی ہے اگر اس کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں کو اس کے ثمرات سے محروم رکھا جائے تو وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کو پورا کرنا اور لوگوں کو نظام میں حصہ دار بنانا عالمی معیشت کے لیے ایک بنیادی چیلنج ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...