اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے قومی صنعتی تعلقات کمیشن (این آئی آر سی) کے 8 ارکان کی تقرری کر دی جس کا وزارت اطلاعات و نشریات نے وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت اطلاعات سے جار ی نوٹیفکیشن کے مطابق 8 شخصیات کا این آئی آر سی کے ارکان کے طور پر تقرر کیاگیا ہے ان میں ریٹائرڈ سول سرونٹ سید نورالحسنین ، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں عبدالقیوم، سہیل اکرم ،محمد زبیر خان اور شبیر حسین اعوان کو رکن مقرر کیا گیا،وکلا سے محمد سراج الاسلام خان، عبدالغنی اور منور حسین طوری بھی این آئی آر سی کے مقرر ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔ کابینہ نے وزارت اطلاعات کی سمری پر ان خالی عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دی تھی۔یاد رہے کہ یہ عہدے 9 ماہ سے خالی تھے۔ صنعتی تنازعات کے حل کے لئے کمیشن قائم کیا جاتا ہے، یہ کمیشن محنت کشوں کی انجمنوں کی بھی رجسٹریشن کرتا ہے۔ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے حالات کار کی بہتری کیلئے قائم این آئی آر سی وزارت اطلاعات کا ذیلی ادارہ ہے۔ یہ این آئی آر سی انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (آئی آر اے) کے سیکشن 53 کے تحت قائم کیا جاتا ہے۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یہ مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...