واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو عوام کی مرضی کی عکاس ہو۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، کمیشن صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ امریکی عوام کیلئے مذہبی آزادی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، سفارشات کسی حد تک محکمہ خارجہ کی مخصوص تشویش والے ملک کی فہرست سے مطابقت رکھتی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ حکومتیں یا دیگرادارے جن کے پاس رپورٹ سے متعلق سوالات ہیں براہ راست کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جوعوام کی مرضی کی عکاس ہو،ہم یقینی طور پر وہاں کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...