اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی،پارلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے ،پارلیمنٹ کا قانون سازی کا آئینی اختیارکوئی نہیں چھین سکتا ،آئین ری،رائیٹ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں ۔اپنے بیان میں وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ قانون سازی سے شفاف اور منصفانہ نظام دیاگیا ہے ۔ انہوںنے واضح کیاکہ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائیگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پارلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے ،پارلیمنٹ کا قانون سازی کا آئینی اختیارکوئی نہیں چھین سکتا ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عدلیہ کااختیار آئین وقانون کی تشریح کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین ری،رائیٹ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پارلیمان نے وکلاء برادری، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے دیرینہ مطالبے پر قانون سازی کی ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ آرٹیکل 184 تین سے متعلق قانون سازی سے عدلیہ کے اختیار ،آزادی وخودمختاری میں کوئی کمی نہیں کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ اس قانون سازی سے ‘وَن۔مین۔شو’ اور ‘ امپیریل۔ کورٹ’ جیسے اعتراضات ختم کئے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے تین سینئر موسٹ ججز مشاورت سے یہ اختیار استعمال کریں گے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...