اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی جس میںاستدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں درج تمام مقدمات اور طلبی کی نوٹسز کی کارروائی کو معطل کیا جائے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جبر کے اس طرح کے ہتھکنڈے عوام کی مقبولیت اور عزم کو کم کرنے میں ناکام رہے تو موجودہ حکومت نے عمران خان کو نااہل قرار دینے، گرفتار کرنے یا مجرم قرار دینے کیلئے بے جا مقدمات بنائے تاکہ اسے سیاسی میدان سے کسی بھی طرح سے ختم کر دیں ملک بھر میں عمران خان کے خلاف 121ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ان ایف آئی آرز میں ایسے جرائم کا الزام لگایا گیا ہے جن میں مجرمانہ جرائم کی تقریباً پوری رینج شامل ہے جن کا ارتکاب ملک میں دہشت گردی،بغاوت سے لے کر توہین مذہب اور قتل تک کی دفعات لگائی گئی ہیں ان کی ایف آئی آرز کوئٹہ، کراچی،اسلام آباد سے لے کر پاکستان کے مختلف حصوں میں درج ہیں ایک ہی نوعیت کے الزام میں متعدد مقدمات کا انداراج کیا گیا کریمنل لاء کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرکے بنیادی حقوق کیخلاف ورزی کی جارہی ہے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت بھی متعدد مقدمات درج کئے گئیانسدادِ دہشت گردی کے قانون کو غلط استعمال کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...