وزیر آباد کے بعد مجھے 18 مارچ کو دوسری بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی،عمران خان

0
140

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں ایک بار وزیرآباد میں اور دوسری بار 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے روانگی سے قبل عمران خان نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پائوں میں سوجن کے باوجود پیش ہوں گا، ان کی طرح نہیں جن کی مرضی کا فیصلہ نہ آئے تو ججز کیخلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین روز پہلے لاہورہائیکورٹ میں کہا ہیکہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ایک بار وزیرآباد میں اور دوسری بار 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔