لاہور( این این آئی) سینئر اداکارہ روبی انعم نے کہاہے کہ بد قسمتی سے پاکستان میں فنکاروں کیلئے ایسا کوئی ادارہ نہیں جو زندگی کے آخری ایا م میں ان کے کام آ سکے ، یہاں بہت سارے فنکار کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فنکار زندگی بھر فن کے ذریعے اپنے ملک کی خدمت کرتے ہیں ۔صرف چند ایک فنکار ایسے ہوں گے جن کی میڈیا کے توسط سے آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچ جاتی ہے اور انہیں حکومتی سطح پر علاج معالجہ یا کوئی مالی معاونت میسر آ جاتی ہے لیکن اکثریت انتہائی کسمپرسی میں زندگی گزار تے ہوئے رخصت ہو جاتے ہیں۔ میری پنجاب حکومت سے اپیل ہے کہ فنکاروں کیلئے الگ اور مستقل ادارہ بنایا جائے جو فنکاروں کے حالات سے مکمل آگاہی رکھے اور انہیں علاج معالجہ اور مشکل حالات میں مالی معاونت فراہم کرے ۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...