عائشہ عمر کی فلم ” ٹکسالی ”عید الاضحی پر ریلیز ہو گی

0
325

لاہور( این این آئی)اداکارہ عائشہ عمر کی فلم ” ٹکسالی ” عید الاضحی پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔فلم میں عائشہ عمر اور یاسر حسین مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ابو علیحہ کی سسپنس کرائم تھرلر فلم ”ٹکسالی ”میں عائشہ عمر نے اپنے کردار کے حوالے سے مداحوں کو سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔ عائشہ کی ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم کو لاہور میں شوٹ کیا گیا۔ اس فلم کی کاسٹ میں مہر بانو، یاسر حسین، نیئر اعجاز، عفت عمر، افتخار ٹھاکر، بابر علی، عمر عالم اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔عید الفطر کے موقع پر بھی عائشہ عمر کی دو فلمیں منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی ریلیز ہوئیں۔