لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے جلا ئو گھیرائو،توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنمائوںاسد عمر ،ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور فرخ حبیب سمیت 8 ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کردیں ۔انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ شاد مان پولیس نے کینال روڈ پر توڑپھوڑ، جلائو گھیرائو ،پولیس پر تشدد اور کار سرکارمیں مداخلت کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔دوران سماعت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی ۔ عدالت نے آٹھ ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرتے ہوئے ایک ، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...