لاہور( این این آئی)لاہورہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کے گھر پر چھاپہ مارنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ۔عدالت نے فریقین کی غیرمشروط معافی پر پرویزالٰہی کی ڈی جی اینٹی کرپشن اوردیگر کے خلاف درخواست نمٹادی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ چکے ہیں، عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگرکی معافی کومنظورکرتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست مزید کارروائی کے لیے متعلقہ فورم پررجوع کرسکتا ہے، اینٹی کرپشن کے مطابق حفاظتی ضمانت والے کیس میں گرفتاری کیلئے نہیں گئے تھے۔چوہدری پرویزالٰہی نے ڈی جی اینٹی کرپشن اوردیگرکے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...