لاہور کے سب سے بڑے اسپتال میں امراض قلب کاسامان ختم

0
299

لاہور ( این این آئی) انجیو ڈسپوزیبلز اور اسٹنٹس ختم ہونے پر لاہور میوہسپتال میں دل کے مریضوں کا علاج بند ہو گیا۔سی ای اومیو ہسپتال کے مطابق امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے سامان نہیں آ رہا تاہم سامان کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دل کے مریض انجیوپلاسٹی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔ مریضوں اورتیمارداروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کہتی ہے سامان آئے گاتوعلاج کریں گے۔ میوہسپتال نے مریضوں کوپی آئی سی سمیت دیگرہسپتالوں میں ریفرکرناشروع کردیا۔سی ای او میوہسپتال ڈاکٹرہارون حامد کا کہنا ہے کہ پی آئی سی سے سامان ادھار پر لے کر گزارا کیا جارہاہے، وینڈرز کے مطابق سامان کی امپورٹ بند ہے، سامان کی عدم دستیابی پروینڈرز نے ٹینڈر میں بھی حصہ نہیں ڈالا۔