لاہور ( این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کی عدالتوں میں عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اپنی نمائندگی کا ٹاسک سونپ دیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر کی عدالتی کارروائیوں کے لئے پاور آف اٹارنی کی کاپی موصول کر دی۔پاور آف اٹارنی میں عمران خان نے کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں سول اور فوجداری کیسز میں پیش نہیں ہو سکتے، عدالتی کیسز کیلئے اپنی عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اٹارنی نامزد کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور کچہری میں نعیم پنجوتھہ کو تمام درخواستیں، اپیلیں اور انٹراکورٹ اپیلیں دائر کرنے کا اختیار ہے۔پاور آف اٹارنی میں عمران خان نے کہا کہ نعیم پنجوتھہ میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانیکا اختیار بھی رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...