اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے حکومت سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کا ملک دشمن سازش میں اہم کردار ہے، جسٹس کھوسہ،جسٹس ثاقب اور جسٹس گلزار اس کھیل کے کردار ہیں، ثاقب نثارکا نام تاریخ کے بدترین کرداروں میں ہے، اس نے پیسے لے کر ملک کو بیچا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری لیڈر نواز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا، کونسے کردار نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا؟بدکرداروں نے اپنے عمال سے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ فیض حمید عمران خان کے جلسے کرایا کرتا تھا، یہ انصاف ہے کہ ہر روز عمران خان کی ضمانت ہو جاتی ہے، آج بھی عمران خان کو نیب نوٹس کو کالعدم قرار دیا گیا۔سابق وزیر نے مطالبہ کیا کہ شہبازشریف اورپارلیمان سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلائیں، ثاقب نثار اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا جائے، آج ثاقب نثار کو جیل میں ہونا چاہیے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...