پی ٹی آئی کیلئے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے، وزیراعظم

0
148

لندن(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جو انتہائی پریشان کن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں بھی عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں، وہ جب اقتدار میں تھے تو انہوں نے یہی کیا، پی ٹی آئی کیلئے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے بھارت سے تعلقات توڑے تھے، بلاول کا بھارت جانے کا مطلب ہے کہ 5 اگست کو جو ہوا، پاکستان نے اسے تسلیم کر لیا۔