اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیئرمین نجم سیٹھی سمیت پوری مینجمنٹ اور تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی رینکنگ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوںنے نوجوان کرکٹر بابر اعظم کو تیز ترین 5000 رنز بنانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بابر اعظم ون ڈے کی تاریخ میں تیز ترین 5000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، بابر اعظم دیگر کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستانی نوجوانوں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، شاباش ٹیم پاکستان۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...