نویں جائزے کی کامیابی پر پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا،آئی ایم ایف مشن چیف

0
151

اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان جاری مذاکرات پر کہا ہے کہ نویں جائزے کی کامیابی پر پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔اپنے بیان میں آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ نوے جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں، اس جائزیکو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔نیتھن پورٹر نے کہا کہ نویں جائزے کیکامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی اور نویں جائزے کی کامیابی سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔