اسلام آباد (این این آئی )وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپرویسجرل قانون کے خلاف درخواستیں مستردکرنیکی استدعا کردی۔وفاقی حکومت نے درخواستوں کیخلاف 8 صفحات کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا جو ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے جمع کرایا۔وفاقی حکومت کے جواب میں کہا گیا کہ قانون کے خلاف درخواستیں انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے اور درخواست گزاروں کی قانون کو چیلنج کرنے میں نیت صاف نہیں۔وفاقی حکومت کے جواب میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر کوئی قدغن نہیں، ماسٹر آف روسٹر کے تصور کو قانونی تحفظ حاصل نہیں، قانون سے چیف جسٹس کا آئین کے آرٹیکل 184/3 کا اختیار ریگولیٹ ہوگا، اس قانون سے عدلیہ کے اختیارات میں کمی نہیں ہوگی، قانون میں آرٹیکل 184/3 کے اختیار میں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔جواب میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 10 اے فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے اور آرٹیکل 184/3میں نظر ثانی کا اختیار بڑا محدود ہے، فئیر ٹرائل کیلئے اپیل کا حق ضروری ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...