لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے شہری کی جانب سے تمام جائیداد دینے کی وصیت پر حیرانی کا اظہار کیا ہے ۔راولا کوٹ آزاد کشمیر کے رہائشی زاہد حسین نے اپنی تمام زمین اسٹامپ پیپر کے ذریعے مریم نواز شریف کے نام کرنے کا اعلان کیا ۔مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام پر اپنے ردعمل میں شدید حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ او میرے خدا ، اس نے ایسا کیوں کیا؟ حالانکہ یہ انتہائی دل کو چھو لینے والا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ دل اور ہائی فائیو کا ایموجی بھی شیئر کیا۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی قانونی دستاویز کے مطابق شہری کا کہنا تھا کہ میں زاہد حسین ولد ولایت حسین یہ اعلان کرتا ہوں کہ اپنے ہوش و حواس میں رضا کارانہ طور پر بنا کسی جبر یا دبا کے اپنی تمام زمین چاہے وہ 50ہزار کنال ہو یا 32ہزار کینال مریم نواز ولد نواز شریف کے نام کرتا ہوں۔زاہد حسین کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز کو اب اختیار ہے کہ وہ اس زمین پر اسپتال بنائیں یا کسی بھی فلاحی کام کیلئے استعمال کرسکتی ہیں۔آزاد کشمیر کے شہری نے کہا کہ مریم اس کی زندگی میں بچوں اور ورثاء کی تقریباً 50 کنال اراضی کو چھوڑ کر اس کی زندگی میں 50فیصد اور انتقال کے بعد 100 فیصد زمین کی مالک ہیں، اس کے علاوہ اس کا تقریباً 8کروڑ روپے معاوضہ بھی مریم ہی وصول کریں گی۔
مقبول خبریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے...
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔
اپنے...
مسجد نبوی ۖکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا...
مدینہ منورہ(این این آئی)المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی صدارت عمومی کی طرف سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلسل...
بھوک اور فاقوں کا شکار فلسطینی بے ہوش ہو کر گلیوں میں گر رہے...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ا یجنسی ا نروا نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک تباہی کی سطح کو چھو...
چین کا پاکستان کو بھارتی اہداف کی معلومات دینے کا دعویٰ
نئی دہلی (این این آئی )بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے کہا ہے کہ چین نے گذشتہ ماہ مئی میں...