لاہور ( این این آئی) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جوغیر مہذب زبان سپریم کورٹ کیخلاف استعمال کی جارہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پربہت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ، سپریم کورٹ نےآئین اورقانون کیمطابق فیصلہ کرنا ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔سابق وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے جھنڈی کرادی ہے ، معیشت بے حال ہے بالآخر الیکشن ہی ملک کوبچانے کا واحد حل ہے ۔شیخ رشید نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بیرون ملکی دورے بلاول نے ایک سال میں کیے ہیں، اتنے 75سالہ تاریخ میں کسی پاکستانی وزیرخارجہ نے نہیں کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول نے بھارت جا کر سارے ملک کی ناک کٹوا دی ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام میں بھی اس دورے پر غم وغصہ پایا جاتا ہے، آصف زرداری جتنی کوشش کرلیں ،بلاول کووزیراعظم بنانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...