ٹیکساس(این این آئی )امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بس کے انتظار میں کھڑے تارکین وطن پر چڑھادی، حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی ٹیکساس کے شہر براونزول میں تارکین وطن کے امدادی سینٹر کے باہر پیش آیا، ہلاک اور زخمیوں میں تارکین وطن شامل ہیں۔مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی سرخ اشارہ توڑتے ہوئے شہریوں پر چڑھادی، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ دانستہ تارکین وطن کو ٹارگٹ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے یا پھر ایک حادثہ ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب تارکین وطن کے قائم سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی تارکین وطن کا تعلق وینزویلا سے ہے، یہ لوگ چند روز قبل پناہ گاہ پر رہائش کے لیے آئے تھے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...