نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع ملاپورم میں مسافر بردار کشتی الٹنے سے بچوں اور عورتوں سمیت 21 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں شنکارا نامی کشتی نے خلاف قانون رات کے وقت مسافروں کے رش کو دیکھتے ہوئے گنجائش سے زیادہ افراد سوار کرکے سفر شروع کیا اور ضلع ملاپورم میں تانور کے کنارے کے قریب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق 25 افراد کی گنجائش والی کشتی میں 50 سے زائد افراد سوار کیے گئے تھے۔مقامی حکام کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا تھا، تاہم اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کے باوجود واقعے میں ہلاک بچوں اور عورتوں سمیت 21 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔حکام کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، کشتی پر سوار مسافروں کی درست تعداد معلوم نہ ہونے کے باعث لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔کیرالا کی وزیر صحت وینا جارج نے واقعے کے بعد آدھی رات کو ریاستی محکمہ صحت کی ہنگامی میٹنگ بلائی اور عہدیداروں کو زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔وزیر صحت نے زخمیوں کے بہتر علاج اور پوسٹ مارٹم کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر نے پیر کی صبح 6 بجے لاشوں کے پوسٹ مارٹم شروع کرنے کی سخت ہدایات بھی دی ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...