لاہور ( این این آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اکیڈمی جانے کے لئے بس کا کرایہ بھی نہیں ہوتا تھا، پیدل جایا کرتا تھا اور کبھی بس میں رش کی وجہ سے کرایہ نہ دے کر بچائے پیسوں سے سموسے کھا لیا کرتا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوٹیوب چینل پر قومی کپتان بابر اعظم کا انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں بابر اعظم کو اپنے کرکٹ کے سفر کے دوران پیش آنے والے اتار چڑھا پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دوران انٹرویو بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جس دن قومی ٹیم کے لئے باضابطہ طور پر کھیلنے کی کال آئی اس دن مجھ سمیت میری فیملی بے حد خوش تھے، بطور پاکستانی پلیئر سٹیڈیم میں جب پہلی بار میچ کھیلنے آیا تب بھی مجھے کرکٹ میں اپنے سفر کا آغاز یاد آگیا تھا وہ آغاز جب میں بال پِکر بن کر سٹیڈیم میں آتا تھا۔قومی کپتان نے کہا کہ آج جو کچھ بھی ہوں اس کے پیچھے سخت محنت اور جدوجہد ہے، کرکٹ کے سفر کے دوران صبح صبح اکیڈمی پہنچ جاتا تھا اور پھر شام کو واپس آتا تھا، اس وقت اکیڈمی جانے کیلئے بس کا کرایہ بھی نہیں ہوتا تھا، کبھی پیدل چلا جاتا تھا اور کبھی واپسی پر جگاڑ لگا لیا کرتا تھا۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ واپسی پر بس میں کبھی کبھی بہت رش ہوتا تھا تو بچ بچا کر بس کا کرایہ بچا لیتا تھا اور پھر ان پیسوں سے اپنے علاقے میں سموسے کھا لیتا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...