لندن/اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے امیر مقام کی جانب سے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران پر دلائی جانے والی توجہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات اور فوری طور پر بحران کے خاتمہ کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے ی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر و صدر پاکستان مسلم لیگ(ن )خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے خیبرپختونخوا میں آٹے بحران کے بارے میں ازبکستان سے وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور وزیراعظم کو صوبہ میں آٹے بحران بارے عوام میں پائے جانے والے تشویش سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اور فوری طور پر بحران کے خاتمے کیلئے حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کے ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبے اتنے ہی اہمیت کے حامل ہے جتنا کہ پنجاب ،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکل ہماری مشکل ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...