ممبئی(این این آئی) بھارتی پولیس نے بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ملزم کی شناخت کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق بھارتی اداکار کو لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہے اور ان دھمکی آمیز ای میل کو گولڈی برار نامی شخص بھیج رہا ہے۔تازہ تفتیش کے مطابق گولڈ برار مبینہ طور پر ہریانہ کا رہائشی ہے اور وہ اس وقت برطانیہ میں پڑھ رہا ہے اور اسی نے اداکار کو ای میلز فارورڈ کی تھیں۔قتل کی دھکمیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے ملزم گولڈی برار کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کردیا اور انہوں نے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکورٹی بھی بڑھا دی ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں گزشتہ دنوں اداکار نے کہا تھا کہ پے در پے قتل کی دھمکیوں سے اب ان کو بھی خوف محسوس ہوتا ہے اور وہ اب اکیلے سفر نہیں کرسکتے۔سلمان خان کی نئی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور وہ پوری دنیا میں کامیابی کے ساتھ اپنا بزنس کررہی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...