وزارت مذہبی امور نے حج تربیتی پروگرام ملتوی کر دیئے

0
157

لاہور(این این آئی)وزارت مذہبی امور نے بدھ کے روز منعقد ہونے والے حج تربیتی پروگرام ملتوی کر دیئے ۔ ترجمان کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد 10 مئی کو عازمین کو مناسک حج کے تربیت دینے کے لئے منعقد کئے جانے والے ٹریننگ پروگرام ملتوی کر دئیے ۔ترجمان کے مطابق عازمین کو تربیتی پروگرام کی نئی تاریخ سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا ۔سرگودھا ، بھیرہ، حافظ آباد اور لاہور میں منعقد ہونے والے حج تربیتی پروگرام ملتوی کئے گئے ۔