وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹرمحمد طلحہ محمودسے سربراہ ایرانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن ڈاکٹر وحید جلال زادہ کی ملاقات

0
203

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود سے منگل کو سربراہ ایرانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن ڈاکٹر وحید جلال زادہ نے ایرانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کی جانب سیایرانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر وحید جلال زادہ نے وفاقی وزیر کو وزارت مذہبی امور کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر مذہبی امور نے پاک ایران دوستی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور انہوں نے ایرانی زائرین کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پاک ایران تجارت خطے کی خوشحالی کی ضامن ہے، ہمیں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہوگاہمیں خطے کی ترقی کی خاطر باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، ایرانی وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔