سینئر قیادت اسلام آباد میں عمران خان سے ملنے کیلئے لڑائی کر رہی ہے، شاہ محمود قریشی

0
116

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت اسلام آباد میں ہے اور عمران خان سے ملنے کیلئے لڑائی کر رہی ہے تاکہ انہیں غیر قانونی اغوا سے رہائی دلائی جاسکے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے کارکنان، سپورٹرز اور پاکستان کے عوام سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اس غیر آئینی رویے کے خلاف پْرامن احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر آئیں، کسی کو بھی، قطعی طور پر کسی کو بھی، قانون سے بالاتر ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کو بھی اٹھا لیا گیا۔