لاہور ( این این آئی ) لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت مرکزی قیادت شاہ محمود قریشی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر کے خلاف قتل، ڈکیتی، پولیس پر حملے، سرکاری املاک کو نقصان سمیت دیگر الزامات کے تحت سات مقدمات درج کیے ہیں جن میں سے چار مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف لاہور کینٹ میں کور کمانڈر ہائوس (جناح ہائوس) پر حملہ کرنے، 15کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹنے اور اسے آگ لگانے کے لیے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور 20دیگر جرائم کے تحت سرور روڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ان کے خلاف یہ مقدمہ ڈی ایس پی اشفاق رانا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت کئی دیگر سینئر رہنمائوں اور 1500 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید نے مسلح ہو کر مشتعل ہجوم کی قیادت کی جو بعد میں لاہور کینٹ کے علاقے کی طرف جاتے ہوئے پرتشدد ہو گئے۔ڈی ایس پی نے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ انہوں نے فوج کے خلاف نعرے بازی کی اور اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے انہیں پولیس پر حملہ کرنے اور سرکاری و نجی املاک نذر آتش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...