لاہور(این این آئی)فلم سٹار اور ماڈل میرا اپنی 46ویں سالگرہ (کل)12مئی کو منائیں گی ۔ ان کا اصل نام میرا ارتضی رباب ہے۔ میرا 15 جولائی 1975 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ماڈلنگ اور ٹی وی چینلوں پر اشتہارات کے ذریعے شوبز کا آغاز کیا اور جلد ہی ان کو فلموں میں کام کرنے کی آفر آنے لگیں جسے قبول کرتے ہوئے میرا نے فلموں میں کام شروع کر دیا اور ان کا شمار ملک کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ میرا بھارت میں مہیش بھٹ کی فلم ”نظر” میں کام کرچکی ہیں۔ میرا کی شوبز کی دنیا میں ابھی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے ان کی کامیاب فلموں میں میں اکیلی ہوں، رات دن پیار کرو، جوانی مر جانی، بے قابو، دنیا ہے دل والوں کی، احساس، ہرجائی، پل دو پل، انسانیت کے قاتل، جہاد، لازوال، کسک، نظر، گاڈ فادر، عشق خدا، بھائی لوگ، شاہ جی، حسینوں کا میلہ اور دیگر شامل ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...