اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ،اسد عمر ، فواد چوہدری ، جمشید اقبال چیمہ ، فلک ناز چترالی ، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر،فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو گرفتار کرلیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف نقص امن کے خطرہ کے تحت گرفتاریاں جاری ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کے مکمل کرکے عمل میں لائی گئیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے، عوام مِیں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی اطلاعات آئی تھیں جن کی بعد میں تردید کردی گئی تھی تاہم صبح سویرے ان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ انہیں رات گئے حراست میں لے لیا گیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...