اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے درمیان دو روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک ہوگئے تاہم بیشتر پاکستانیوں نے اس کا حل وی پی این کے ذریعے نکال لیا جس کے بعد ٹوئٹر پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس وقت قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں ہیں اور انہیں عدالت نے 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ۔عمران خان کی گرفتاری کے دو گھنٹے بعد ہی ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے اور احتجاج شروع ہوگئے تھے جس وجہ سے مقامی انتظامیہ نے متعدد شہروں میں دفعہ 144 نافذ کی تھی۔اسی دوران وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل براڈ بینڈ سروسز، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی بلاک کر دیا تھا، پی ٹی اے نے کہاکہ انٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے تاہم شہریوں نے اس کا بھی حل نکال لیا، بیشتر لوگوں نے وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا شروع کیا جس کے یکے بعد دیگرے سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا۔خیال رہے کہ وی پی این کے معنی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس ہے جسے انسٹال کرکے آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ اس کیلئے آپ کے موبائل میں انٹرنیٹ سروس موجود ہو۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...