اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے عمران خان کے القادرٹرسٹ کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کیاتھا۔عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو اہلیہ، رشتے داروں اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت دیدی ۔تحریری فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹرفیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا اور کہا گیا کہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔عدالتی فیصلے کے مطابق 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران عمران خان کے وکلا ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہوگی جبکہ ڈاکٹرفیصل اپنی طبی ٹیم کے ساتھ عمران خان کا طبی معائنہ کرسکتے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اپنے رشتے داروں سے ملنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ عمران خان اہلیہ کے ساتھ فون پربات کرنا چاہیں تو خصوصی انتظامات کیے جائیں۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...