اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے موجودہ ملکی صورتحال پر کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری اور زدوکوب کرنے سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر شدید پریشان ہوں، ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے، میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ،امید کرتا ہوں حالات بہتر ہوں گے۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کہاکہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور زدوکوب کرنے سے پیدا ہونے والی ملک کی موجودہ صورتحال پر شدید پریشان ہوں۔صدر مملکت نے کہاکہ انسانی جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا باعث تشویش، افسوسناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ احتجاج پاکستان کے ہر شہری کا آئینی حق ہے تاہم اسے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کچھ شرپسندوں نے جس طرح سے سرکاری املاک بالخصوص سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ عارف علوی نے کاہکہ ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے، میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ حالات بہتر ہوں گے۔صدر مملکت نے کہاکہ میں ملک کے تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی پرزور اپیل کرتا ہوں۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...