ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماضی میں بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔ اداکارہ اس وقت اپنی نئی فلم ‘لو آگین’ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور انہوں نے ایک تازہ پوڈ کاسٹ اپنے شوہر اور دیگر ساتھی اداکاروں سے اپنی نجی تعلقات پر گفتگو کی ہے۔پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی ہے اور ان دونوں کی ایک بیٹی مالٹی میری بھی ہے۔اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب سنگل تھیں تو وہ ایک رشتہ سے دوسرے رشتہ کی طرف جاتی رہی اور تمام وقت میں کسی ایک کو بھی مکمل وقت نہیں دے سکیں یہاں تک کہ انہیں نک جونس ملے ۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں کے ساتھ ڈیٹ کی اور وہ لوگ جو مجھے فلم سیٹ پر ملتے ان کے ساتھ میرے نجی تعلقات بن جاتے تھے۔اس موقع پر پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوہر کی سابقہ گرل فرینڈز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ میں ان کے متعلق کوئی بات سوچتی ہوں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...