نیو یارک(این این آئی) بھارت کے نامور اداکار منوج باجپائی کی نئی سنسنی خیز فلم ‘صرف ایک بندہ کافی ہے’ نیویارک کے انٹرنیشل فلم فیسٹیول میں پریمیئر کیلئے منتخب ہوگئی۔ بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ 54 سالہ اداکار اپنی فلم کے پریمیئر میں شرکت کیلئے جلد ممبئی سے نیویارک روانہ ہوں گے۔صرف ایک بندہ کافی ہے’ حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور اس فلم میں منوج باجپائی کے مداحوں کو ایک سنسنی خیز کورٹ روم ڈراما دیکھنے کو ملے گا۔فلم کی کہانی ہائی کورٹ کے ایک عام سے وکیل کے گرد گھومتی ہے جو ہمت اور جرات کے ساتھ ایک نہایت چیلنجنگ کیس لڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔منوج باجپائی کا عدالتی ٹاکرا ایک بااثر مذہبی شخصیت سے ہوتا ہے جس پر نوجوان لڑکی پر ہراسانی کرنے کے الزامات ہیں۔اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کیلئے ایک عام ا?دمی کے کردار میں جنگ لڑنا بہترین تجربہ تھا۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...